اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسانِ عظیم ہے کہ اس نےاپنےکلام پاک کی خدمت کیلئے منتخب کیا۔ انسان کی دنیا اور آخرت کی حقیقی فلاح کا واحد ذریعہ قرآن و سنت کی اتباع ہے۔ بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ قرآن و سنت کو سمجھیں، سیکھیں اور اس پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں تک اس کی تعلیم کو عام کریں۔ یہی احساسِ ذمہ داری اس ویب سائٹ کو بنانے کا موجب بنا جس کے پیش نظریہ ضرورت تھی کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو اس انداز میں پیش کیا جائے کہ ہر خاص و عام سہل انداز میں ان کو پڑھ سکیں، اور اپنے عزیزو اقارب تک اس تعلیم کو پہنچا سکیں۔
الحمدللہ، اس ویب سائٹ کو فی سبیل اللہ بنایاگیا ہے۔ اس سے ہمارامقصدکوئی مالی فوائدحاصل کرنا نہیں ۔ اس لئے اس میں کوئی اشتہارات نہیں لگائے اور نہ ہی ہم کسی قسم کی فنڈنگ اور عطیات کا تقاضا کرتےہیں۔ اس کارخیر کی توفیق پر ہم اللہ تبارک وتعالیٰ کابے انتہا شکر ادا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہی سے اس کے اجر کی امید رکھتے ہیں انشاءاللہ۔
آخرمیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس چھوٹی سی کاوش کوہم سب کے ایمان اور عمل میں ترقی کا ذریعہ بنائے، اس کو بناتے وقت ہم سے جو غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئیں انہیں معاف فرمائے ۔ آمین