And man supplicates for evil as he supplicates for good, and man is ever hasty.
اور انسان برائی کی دعائیں مانگنے لگتا ہے بالکل اس کی اپنی بھلائی کی دعا کی طرح انسان ہے ہی بڑا جلد باز ۔
انسان برائی کے لئے بھی ایسے ہی دعا کرتا ہے جیسے بھلائی کے لئے کرتا ہے دراصل انسان بڑا جلد باز واقع ہوا ہے۔
اورانسان شرکے لیے بھی ویسے ہی دُعاکرتا ہے جیسے اس کی بھلائی کی دُعا ہوتی ہے اورانسان ہمیشہ سے بڑاہی جلدبازہے۔
Man invites evil as he would invite good, and man is prone to haste.
اور مانگتا ہے آدمی برائی جیسے مانگتا ہے بھلائی اور ہے انسان جلد باز۔
اور انسان شر مانگ بیٹھتا ہے (اپنے نزدیک) بھلائی مانگتے ہوئے اور انسان بہت جلد باز ہے
Man prays for evil in the manner he ought to pray for good. Man is ever hasty.
انسان شر اس طرح مانگتا ہے جس طرح خیر مانگنی چاہیے ۔ انسان بڑا ہی جلد باز واقع ہوا ہے ۔ 12
اور انسان برائی اس طرح مانگتا ہے جیسے اسے بھلائی مانگنی چاہیے ۔ ( ٦ ) اور انسان بڑا جلد باز واقع ہوا ہے ۔
اور یہ آدمی اپنی بیوقوفی سے رنج اور غصہ کی حالت میں اسی طرح بد دعا کرنے لگتا 3 ہے جس طرح بھلائی کی دعا کرتا ہے اور آدمی بڑا جلدباز ہے 4
اور (بعض دفعہ) انسان برائی کی اسی طرح درخواست کرتا ہے جس طرح بھلائی کی درخواست کرتا ہے اور انسان (طبعی طور پر ہی) جلد باز ہے
انسان شر (برائی) کو اس طرح مانگتا ہے جیسے اسے خیر مانگنی چاہئے۔ انسان بہت جلد باز ہے
اور انسان جس طرح (جلدی سے) بھلائی مانگتا ہے اسی طرح برائی مانگتا ہے۔ اور انسان جلد باز (پیدا ہوا) ہے
And man prayeth for evil the prayer he should make for good, and man is ever hasty.
اور انسان برائی کی درخواست بھی (اسی تقاضہ سے) کرتا ہے (جس طرح) بھلائی کی درخواست اور انسان ہے ہی جلد باز ۔
اور انسان برائی کا اس طرح طالب بنتا ہے جس طرح اس کو بھلائی کا طالب بننا چاہئے اور انسان بڑا ہی جلد باز ہے ۔
اور انسان ( نادان بن کر ) بھلائی کی درخواست کی طرح برائی ( عذاب ) کی درخواست کر بیٹھتا ہے اور انسان ( فطری طور پر ) جلد باز ہے ۔
اور انسان جس طرح جلدی سے بھلائی مانگتا ہے اسی طرح برائی مانگتا ہے اور انسان جلد باز واقع ہوا ہے۔
اور انسان برائی اس طرح مانگتا ہے جس طرح کہ اسے بھلائی مانگنی چاہیے، اور انسان بڑا ہی جلد باز واقع ہوا ہے،
اور آدمی کبھی اپنے لئے برائی اور بدبختی کی دعا اسی طرح کرنے لگتا ہے جس طرح بھلائی کی دعا کرتا ہے ، انسان بڑا جلد بازواقع ہوا ہے
اور آدمی برائی کی دعا کرتا ہے ( ف۲۹ ) جیسے بھلائی مانگتا ہے ( ف۳۰ ) اور آدمی بڑا جلد باز ہے ( ف۳۱ )
اور انسان ( کبھی تنگ دل اور پریشان ہو کر ) برائی کی دعا مانگنے لگتا ہے جس طرح ( اپنے لئے ) بھلائی کی دعا مانگتا ہے ، اور انسان بڑا ہی جلد باز واقع ہوا ہے
اور انسان برائی کی دعا اسی طرح کرتا ہے جس طرح اچھائی کی دعا کرتا ہے ( دراصل ) انسان بڑا ہی جلد باز ہے ۔
The prayer that man should make for good, he maketh for evil; for man is given to hasty (deeds).
People pray as earnestly to gain evil as one should to gain virtue. But people are hasty.
And man invokes (Allah) for evil as he invokes (Allah) for good and man is ever hasty.
And man prays for evil as he ought to pray for good, and man is ever hasty.
Man prayeth for evil as he prayeth for good; for man was ever hasty.
और इंसान बुराई मांगता है जिस तरह उसको भलाई माँगना चाहिए, और इंसान बड़ा जल्दबाज़ है।
اور (بعضا) انسان برائی (یعنی عذاب) کی ایسی درخواست کرتا ہے جس طرح بھلائی کی درخواست اور انسان (کچھ طبعاً ہی) جلد باز (ہوتا) ہے۔
” اور انسان برائی کی دعا کرتا ہے بھلائی کی دعا کرنے کی طرح انسان ہمیشہ سے بہت جلد باز ہے۔ “ (١١) ”
اور انسان شر اس طرح مانگتا ہے جس طرح خیر مانگنی چاہیے۔ انسان بڑا ہی جلد باز واقع ہوا ہے
اور انسان برائی کے لیے ایسے دعا مانگتا ہے جیسے خیر کے لیے مانگتا ہے اور انسان جلد باز ہے
اور مانگتا ہے آدمی برائی جیسے مانگتا ہے بھلائی اور ہے انسان جلد باز
اور انسان برائی کی دعا بھی اسی طرح مانگتا ہے جس طرح بھلائی کی دعا کیا کرت ا ہے اور انسان بڑا جلد باز واقع ہوا ہے۔